
اسلام آباد:وزیراعظم نے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
DATE . Jan/14/2026


