وزیراعظم کا عالمی شپنگ کمپنی کی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم

وزیراعظم نے عالمی شپنگ کمپنی A.P. MOLLER MAERSK کی پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

وہ آج (منگل) اسلام آباد میں شپنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رابرٹ میر سک سے باتیں کررہے تھے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گزشتہ سال A.P. MOLLER MAERSK کے ساتھ گزشتہ سال کی یادداشتوں کو جلد ازجلد معاہدوں کی شکل دی جائے۔

انہوں نے عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم شعبے میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت بھی کی ورکنگ گروپ کو ایک مہینے کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

DATE . Apr/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top