وزیراعظم کا وانا کیڈٹ کالج آپریشن میں طلباء کے بحفاظت ریسکیو پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

News Image

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے بحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

DATE . Nov/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top