فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر’ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی کی فروخت’ غیر دستاویزی فروخت اور اس کی قیمت میں اضافے پر ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے مشترکہ کارروائی کریں ۔اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گنے کی کرشنگ کا آغاز ہوگیاہے اورشوگرملوں اور ڈیلروں سے مکمل جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کیا جس کا مقصد چینی کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور اس کی قیمت مستحکم رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر مل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سٹیل’ سگریٹ’ سیمنٹ اور مشروبات جیسے دیگر شعبوں میں اسی طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں۔
DATE . NOV /202/ / 2024



