وزیراعظم کو بجٹ پیش کرنے پر مریم اورنگزیب کی مبارکباد، عوام دوست اقدامات کا خیرمقدم

News Image

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو اپنی حکومت کا دوسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عوام دوست اور ریلیف پر مبنی بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی راہ پر ڈالنا وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا کارنامہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا، جبکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی کر کے دوہرا ریلیف دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ایسا بجٹ پیش کرنا جس میں عوام کو سہولت دی گئی ہو، یہ وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ DATE شریف نے صرف معیشت کو نہیں سنبھالا بلکہ عام آدمی کو بھی ریلیف دیا ہے۔ موجودہ بجٹ قومی اور عوامی ضروریات کے ساتھ ساتھ عالمی ذمہ داریوں کا بھی متوازن اظہار ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی ایک سال کے اندر اندر ممکن بنانا واقعی ایک معجزہ ہے۔

ان کے مطابق عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ مشکل وقت میں ملک، عوام اور معیشت کو سنبھالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی کارکردگی اور وزیراعظم کی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے-

DATE . JUN/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top