وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانےکا معاملہ اٹھادیا

وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں  دہشت گردی اسپانسر کیے جانےکا معاملہ اٹھادیا
وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل سے مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات کی

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور  پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کیے جانے کا معاملہ اٹھادیا۔

 نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی اور علاقائی امور پر بات کی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور  پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔

وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے،  امن اور  استحکام کے لیے  سیکرٹری جنرل کے کردار کی ستائش کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کےلیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا رستہ کھولنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ملٹی لیٹرل ازم کو مضبوط کرنے اور دنیاکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار  پر  پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سےنمٹنے میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہنے  پر  اظہار تشکر کیا اور  زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنےوالے پاکستان جیسے ممالک کےلیے اضافی فنانسنگ کی جائے۔

DATE . Sep/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top