وزیراعظم کی میانمارسفارت خانے آمد،سفیر سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پراظہارِ افسوس

اسلام آباد-وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے،میانمار کے سفیر ونا ہان نے وزیر اعظم کا پُرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے میانمارکے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں میانمار کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم نے میانمار کے عوام کے حوصلے اور ہمت کو سراہتے ہوئے ان کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میانمار کے سفیر نے وزیر اعظم کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتے ہوئے میانمار کی قیادت کی جانب سے ان کے اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے.

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top