
اسلام آباد: وزیرِ اعظم نے پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکبادپیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک انکی ٹیم کی کوششوں کی پزیرائی کی ۔محمدشہبازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوئیں۔وقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگس میں سر فہرست بن گئی۔
وزیراعظم نےکہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے۔دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کھیلوں سے کرکٹ کے شائقین محظوظ ہونگے بلکہ نئے و نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا۔
DATE . Jan/9/2026


