
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی اور سمندری تجارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے بحری جہاز لیز پر لیے جائیں تاکہ سمندری تجارت کے لیے درکار جہازوں کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کے باعث پاکستان کو سمندری تجارت کے لیے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، جو قومی خزانے پر بوجھ ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے، جس میں قومی خزانے پر پڑنے والے سالانہ 4 بلین ڈالر کے بوجھ کو ختم کرنے کا قابل عمل لائحہ عمل شامل ہو۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز موجود ہیں، جن کی مجموعی کارگو لے جانے 724,643کی صلاحیت ٹن ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
DATE . June/20/2025