وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کی پذیرائی

News Image

اسلام آباد:وزیرِ اعظم نے کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر افسران و اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔
وزیرِ اعظم کی کاروائی میں چار خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پذیرائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے بروقت فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی سے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایادہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادروں کے افسران و اہلکاروں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

DATE . JUN/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top