وزیراعظم کے ڈیجیٹل وژن کے ثمرات، 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے وژن “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے تحت ملک میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ GSMA موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق، سال 2024 میں تقریباً 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس اہم پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان میں مرد و خواتین کے درمیان موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا فرق نمایاں طور پر کم ہو کر 38 فیصد سے 25 فیصد پر آ گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حالیہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل وژن اور حکومت کی جامع کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ملک میں خواتین کو ڈیجیٹل ترقی میں برابر کا شریک بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں خواتین کے انٹرنیٹ استعمال میں 12 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو GSMA کے زیرِ جائزہ تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اہم پیش رفت خاص طور پر دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی۔

DATE . May/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top