وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور میں موٹر گاڑیوں کے خودکار نظام کا افتتاح

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج (ہفتہ) پشاور میں موٹر گاڑیوں کے خودکار نظام کا افتتاح کیا۔

علی امین گنڈاپور نے اس سلسلے میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے سے حکومتی امور میں شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی، بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا اور محکموں کی کارکردگی بہتر ہو گی۔اس نظام کے تحت گاڑیوں کے اندراج، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی اور ٹیکسوں اور یونیورسل نمبر پلیٹوں کی فیس کی ادائیگی سمیت تمام امور کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

DATE . Feb/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top