وزیراعلیٰ مریم نواز نےجھنگ میں ہارٹ اٹیک کے جدید علاج کے لیے کیتھ لیب کا افتتاح کردیا، عوام میں خوشی کی لہر

News Image

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں جدید ترین کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا، جہاں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے گا۔ نئی کیتھ لیب میں انجیو گرافی، انجیو پلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کے علاوہ عارضی پیس میکر بھی لگائے جا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی کیتھ لیب کا دورہ کیا، پری اور پوسٹ پروسیجر وارڈز، انجیو گرافی وارڈ اور جدید ترین آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور فارمیسی میں ادویات و انجیکشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

وزیراعلیٰ نے جھنگ اور مضافات کے شہریوں سے ملاقات کی، جنہوں نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جھنگ میں ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن ہوگا اور اب لاہور یا ملتان جانے کی ضرورت نہیں۔ ہسپتال کی انتظار گاہ میں مریضوں کے تیمارداروں نے کیتھ لیب کو جھنگ کے عوام کے لیے بڑا تحفہ قرار دیا۔

صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کیتھ لیب پراجیکٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گولڈن گھنٹے یعنی 60 سے 90 منٹ میں ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں 30 مریضوں کا پروسیجر ہو چکا ہے اور 40 مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے جھنگ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور راستے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا، جنہوں نے ڈھیروں پھول نچھاور کیے۔

DATE . Jan/22/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top