وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے مختلف زونز کا تفصیلی جائزہ لیا اور زیر تعمیر روڈز، سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں کے تعمیراتی معیار کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا اور زیر تکمیل پراجیکٹس میں ہر صورت معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کرنے کی واضح وارننگ دی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے مقامی شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا-

DATE . May/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top