
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لکی مروت اور دیگر علاقوں میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جرأت اور فرض شناسی کی تعریف کی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور قوم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
DATE . Mar/15/2026


