
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشتگرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لکی مروت میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگرد حملے میں شہید ایس ایچ او اور دیگر پولیس جوانوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
Date . Mar/13/2026


