وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کرپٹو انویٹنس پر تبادلہ خیال

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے ’’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘‘ کے اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد بلاک چین ٹیکنالوجی، ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور سٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب صوبہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حکومت پنجاب نے اس شعبے میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت اور مالیاتی اشتراک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اینوویشن میں ایک ریجنل لیڈر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبوں اور پاکستان کے قدرتی وسائل بشمول معدنیات اور ایگریکلچر کی ٹوکنائزیشن پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ معیشت کو مزید مستحکم اور ڈیجیٹل بنایا جا سکے۔
یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے امکانات کو مزید بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے معاشی ترقی کو تیز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

DATE . Apr/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top