وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

صفحہ اولپاکستانپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقنیوز ڈgeلاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمنی کی سفیر انا لیپل نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، تجارتی تعلقات، ماحولیاتی تحفظ، تعلیم، ہنر مند افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے حالیہ سیلاب کے بعد جرمنی کی بروقت یکجہتی اور تعاون کے پیغام کو سراہا۔انہوں نے جدید زرعی ٹیکنالوجی، گرین ٹیکنالوجی اور جنگلات کی افزائش میں جرمنی کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا ۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، ویمن ایمپاورمنٹ، سماجی تحفظ اور انسانی ترقی میں جرمنی پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل اور ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے میں مزید تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3.63 ارب امریکی ڈالر رہی، اور پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا۔ انہوں نے کہا کہ 40 جرمن کمپنیاں پاکستان میں پہلے ہی کام کر رہی ہیں، جو روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین نومبر میں ہونے والے G2G مذاکرات شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کا ویژن ایک خوشحال اور جدید پنجاب ہے جہاں ہر شہری بااختیار ہو، اور اس خواب کی تکمیل میں جرمنی ایک اہم شراکت دار بن سکتا ہے۔ملاقات میں تعلیم کے فروغ، جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں اینا میری شممل ہاؤس کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے حالیہ جرمن جونیئر ہاکی ٹیم کے دورہ لاہور کا ذکر کیا اور کہا کہ پنجاب مزید سپورٹس ایکسچینج اور کوچنگ مواقع کا منتظر ہے۔موسمیاتی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب اور سرحد پار سموگ بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تین دریاؤں میں بیک وقت اونچے درجے کا سیلاب اور تین ماہ سے جاری بارشوں کے باعث بہت بڑا انسانی بحران پیدا ہوا، تاہم حکومت پنجاب کی بروقت حکمت عملی سے لاکھوں جانوں کو بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 2.2 ملین مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرین کو رہائش، خوراک، راشن، طبی امداد، ویٹرنری سہولیات اور چارہ فراہم کیا گیا، جبکہ فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویل اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں ہیلتھ کاؤنٹرز کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ کو ممکن بنایا گیا۔جرمن سفیر انا لیپل نے واسا ایکسپو کا دورہ کیا اور اسے قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں شدید سیلاب آیا، لیکن حکومت پنجاب نے بہترین کام کیا۔

Date . Sep/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top