وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا جنگلات کے عالمی دن پر پیغام

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازنے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی ٰنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسم بہار میں شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ راجن پور، مظفر گڑھ، غازی گھاٹ، گجرات، گجرانوالہ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو شجرکاری کے ذریعے آباد کیا جائے گا۔

DATE . Mar/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top