وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ڈیسک قائم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ۔ہونہار سکالرشپ سکیم کیلئے طلبا واٹس ایپ ،لینڈ لائن نمبراور سوشل میڈیا پر رجوع کرسکتے ہیں ۔ہونہار سکالر شپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کیلئے رابطہ کیا جاسکے گا ۔سکالر شپ کیلئے طلبا 042-99231903-4پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔0303-4002777اور 0303-4002999کے واٹس ایپ نمبروں پر بھی ہونہار سکالرشپ کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبا کے مسائل کے فوری حل کیلئے قائم کئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبا سے کہا ہے کہ آپ پڑھائی پر توجہ دیں فیس حکومت ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ طلبا کیلئے تمام تر وسائل میسر کئے جائیں گے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/16/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top