وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یوم ِضمیرپرپیغام

لاہور-وزیراعلیٰ پنجاب نے عالمی یوم ِ ضمیرپرپیغام جاری کیا ہے،مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج محبت،امن اوررواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی بقاء کے لئے ساکنان ارض کا ضمیرزندہ رہنا ضروری ہے،اقوام متحدہ کاعالمی یوم ضمیرہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے،عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کااحساس ضمیر میں برقراررہنا ضروری ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیرمنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top