
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے اور یہ کسی ایک فرد پر نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی روش امنِ عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے اور عالمی برادری کو آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے مزیدکہا کہ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وہ وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے-
DATE . June/18/2025