
لاہور – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔
DATE . Apr/14/2025