وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سہولت بازار پراجیکٹ سے 55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا ہے۔

صوبے بھر میں قائم 46 سہولت بازاروں میں 9 ہزار 200 افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے نہ صرف سستی اور معیاری اشیاء کی آسان دستیابی ممکن ہوئی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ ایک سال کے دوران سہولت بازاروں میں ساڑھے 8 کروڑ افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی اور ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی۔

صوبے کے 46 سہولت بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر 13 اشیائے خوردونوش کو ہول سیل نرخوں پر فراہم کرنے سے 11 کروڑ روپے کی بچت بھی ہوئی ہے۔ وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں بھی عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔

DATE . Jan/19/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top