
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج (پیر کو )لاہور میں ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے مفت سولر پینل سکیم کا افتتاح کیا ۔
اس سکیم کے تحت سال میں چورانوے ہزار چار سو تراسی سولر پینل نصب کیئے جائیںگے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعلی پنجاب مفت سولرپینل سکیم کیلئے منتخب ہونے والوں کو مبارک باد دی۔
حکام کو سولر پینل کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم عوام کو مہنگی بجلی سے ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہیںہونی چائیے۔
DATE . Mar/5/2025