
پنجاب کے دیگرحصوں کی طرح فیصل آباد میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے عیدی بیگ تقسیم کئے گئے۔ سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عابد شیر علی نےمیاں طاہر جمیل کے ہمراہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر اقبال ٹاؤن میں خصوصی بچوں میں عیدی بیگ تقسیم کئے ۔انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کو عید کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ابتک ضلع کے 17 خصوصی تعلیمی مراکز میں کل 2 ہزار 5 سو 19 بچوں میں عیدی بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔
DATE . Mar/27/2025