وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

News Image

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نومنتخب سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصر ہ عتیق، نائب صدر مدیحہ الماس،جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے نو منتخب ممبر گورننگ باڈی الفت حسین مغل، اسد محمود، احمد رضا، سرمد فرخ، رابعہ عظمت، بدر سعید، سجاد کاظمی، ظہیر شیخ، کامران خان اور آشر جان کو بھی مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے مشن میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔امید ہے لاہور پریس کلب اپنی شاندار صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حکومتِ پنجاب صحافی بھائیوں کو اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی۔

DATE . Jan/26/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top