وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم

منڈی بہاؤالدین میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں محکمہ زراعت کے افسران کسانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین سے 20ہزار 666 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے قرعہ اندازی سے 160خوش نصیبوں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے جیتنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں، زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

DATE .DEC/14/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top