وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے فوری نفاذ کا فیصلہ

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیوریج کاموثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ نکاسی آب کے دیرپا اورمحفوظ نظام کے قیام سے سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے فوری نفاذ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی ذخیرہ کرنے اور سڑکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں فوری طور پر سیوریج بائی پاس اور بارش کے پانی کو آب پاشی کے لیے استعمال کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے بچانے کے لیے دونوں طرح کی پائپ لائنز میں مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ماڈل ویلج اور تمام صوبائی حلقوں میں تیس تیس کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران پی آئی سی پی اور ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top