
لاہور :ہلوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےاورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلی ٰنے میٹرو ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔
DATE . July/30/2025