
ابوظہبی:وزیر داخلہ محسن نقوی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں وزارت داخلہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
محسن نقوی نے یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان سے اہم ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک عمل بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی اور داخلہ امور میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
DATE . July/11/2025