وزیرِاعظم سے مسلم لیگ (ق) کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر خراج تحسین اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

News Image

اسلام آباد :وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے ارکانِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور فرخ خان شامل تھیں۔

وفد نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ کو قومی اسمبلی میں کامیابی سے پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت عوام کی فلاح، استحکام اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، جس پر قوم کو فخر ہے۔”

وفد نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف قوم کی مثالی رہنمائی کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو کی گئی-

DATE . JUN/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top