وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں مزید دو فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تیرہ فیصد کا پالیسی ریٹ ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔

انہوں نے ایک بیان میں یقین ظاہر کیا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے قومی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مزید سرمایہ کاری آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افراط زر کی شرح میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔

انہوں نے اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اور دیگر حکام کی کوششوں کو بھی سراہا۔

DATE.DEC/17/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top