اسلام آباد – وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد میں چوہدری عبدالرحمن، صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ، شاہ غلام قادر، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر، اور طارق فاروق، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے عوامی امور رانا مبشر اقبال، اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
Date . Apr/23/2025