وزیرِ اعظم سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ.

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی.

ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے.

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا.

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں. وزیرِ اعظم

پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. وزیرِ اعظم

حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے. وزیرِ اعظم

وفد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی.

پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے. وفد کے شرکاء

وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے شرکت کی.

DATE . Mar/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top