وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال

News Image

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت زائرین کے لیے بہتر انتظامات اور سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں
وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی، اور وزیرِ داخلہ نے اس حوالے سے وزیرِ اعظم کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر میں “سیف سٹی” پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

DATE . July/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top