وزیرِ اعظم کی واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں،اہم عالمی اور علاقائی امور پرگفتگو

News Image

واشنگٹن:وزیرِ اعظم کی واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزیرِاعظم کی بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کےصدرشوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوووسوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

بورڈ آف پیس کے موقع پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں اہم عالمی اور علاقائی امور پرگفتگو ہوئی۔ملاقاتوں کے دوران گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیرنو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاس ہے۔

DATE . Feb/21/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top