
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں منعقدہ دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران نہایت عمدہ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جیت اور ہار ،ہر مقابلے کا حصہ ہوتی ہے۔ چیمئین شپ میں پاکستان کی کامیابی سے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو ہر مقابلے میں ملک کی جیت کے لئے ہمیشہ پُر امید رہنا چاہیے۔
وزیر اعلی نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک آرمی اور سپورٹس بورڈ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔
DATE . Nov/30/2025


