واشنگٹن:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی معاشیات (PIIE) کے زیرِ اہتمام “پاکستانی معیشت کے چیلنجز اور مواقع 2025 اور اس کے بعد” کے موضوع پر گول میز مذاکرے سے خطاب کیا۔ وزیر خزانہ نے شرکاء کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیش رفت، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل، افرادی صلاحیت، نظام اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے اہداف، اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی عزم کو دہرایا اور کہا کہ حالیہ جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں ہیں، جو سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔گول میز اجلاس میں وزیر خزانہ نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
Date . Oct/18/2025



