وزیرِ داخلہ کی وزیر ریلوے سے ملاقات، ریلوے سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تبادلۂ خیال

News Image

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں پر بریفنگ دی، جبکہ ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سیکیورٹی، آپریشنل بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات پر باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ریلوے کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ دونوں وزراء نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

DATE . Dec/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top