وزیرِ دفاع ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے، سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات

News Image

ریاض: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ریاض آمد پر ان کا استقبال سعودی حکام اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کیا۔

ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خواجہ محمد آصف نے ورلڈ ڈیفنس شو کے کامیاب اور شاندار انعقاد پر سعودی قیادت اور وزیرِ دفاع کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس عالمی سطح کے دفاعی ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فورمز باہمی اشتراک، جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

DATE . Feb/9/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top