وزیر اعظم اور ترک سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

News Image

اسلام آباد: وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے صدر ایردوان کے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز یوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا۔پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ 152 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر اعظم نےکہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا اور وہ پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارت نے پہلگام واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب بھی نہیں دیا۔ پاکستان واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گا، اگر ترکیہ تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔
ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے موقف کا حامی ہے-

DATE . May/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top