وزیر اعظم کابلوچستان میں بی ایل اے کے3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد:وزیر اعظم نے بلوچستان کےاضلاع کیچ اور اواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گرفتارکرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں-

DATE. May/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top