وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاشنگھائی میں مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز: شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا جہاں پر بچوں کو مصنوعی زہانت کی تعلیم دی جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیااور مصنوعی زہانت کے بارے میں دریافت کیا۔مریم نوازشریف مختلف کلاس رومز گئیں اور سکول کے طلبہ کی مصنوعی زہانت تخلیقات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن ،شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے صدر سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کمسن طلبہ کومصنوعی زہانت پر مفت تعلیم دی جاتی ہے جہاں پر شنگھائی اور گرد ونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔مریم نوازشریف نے سکول کے بجٹ، نصاب اور طریقہ تعلیم کے بارے میں دریافت کیا اورمصنوعی زہانت کے ماہر اساتذہ کے بارے میں دریافت کیا

DATE .DEC /12/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top