وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی پر اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی پر اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے ارشد ندیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہر سنہری میڈل محض ایک اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان اور وقار ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کا کردار سنہری حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد ندیم اسی جذبے اور لگن کے ساتھ آئندہ مقابلوں میں بھی ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

DATE . Nov/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top