
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے نور زمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک مثالی پیغام ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی بھی خواب ناممکن نہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نور زمان نے اپنی محنت اور صلاحیت سے ثابت کیا کہ پاکستانی نوجوان کسی بھی میدان میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
DATE . Apr/11/2025