وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ، ہر گھر کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ میں بڑا c

News Image

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں کے قیام کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ نے سہولیات سے بھرپور سستے گھروں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور لیگل فریم ورک کو یکساں بنایا جا سکے۔
اس نئے قانون کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا، پھاٹا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر بھی ہوگا جس سے عام شہریوں کو اپنی رہائش کے خواب پورے کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے جس کا مقصد ہر فرد کو گھر دلانا اور رہائش کے مسائل کا پائیدار حل فراہم کرنا ہے۔

DATE . July/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top