وزیر اعلیٰ پنجاب کا ورلڈ سپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر سپیشل ہیروز کو خراج تحسین

لاہور-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سپیشل ہیروز کو 6 گولڈ میڈل سمیت 11 میڈلز جیتنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے سپیشل قومی ہیروز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ سپیشل ایتھلیٹس کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ اور ہمت و لگن کا پیغام ہے،سپیشل ہیروز نے ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور عزم کے سامنےکوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی-
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی پرچم عالمی میدان میں بلند کرنے والے سپیشل کھلاڑی قوم کے ہیروز ہیں،پنجاب حکومت سپیشل کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی-

DATE . Mar/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top