وزیر اعلیٰ پنجاب ہر بچے کو محفوظ اور آزاد ماحول میں کھیلنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم

News Image

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “انٹرنیشنل ڈے آف پلے” کے موقع پر بچوں کے کھیلنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہر بچے کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاشرہ اور ماحول بنایا جا رہا ہے جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے مستفید ہو سکے۔

DATE . JUN/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top