وزیر تجارت جام کمال خان کا تاشقند فارما پارک کا دورہ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تاشقند فارما پارک کا دورہ کیا۔دورے کے دوران فارما پارک میں جدید سہولیات اور تحقیقی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر کو پارک کی تاریخ، کامیابیوں اور انفراسٹرکچر پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جام کمال خان نے پارک کے ویئرہاؤس کا بھی دورہ کیا اور لاجسٹک سہولیات کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے صحت اور دواسازی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نےکہاکہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دواسازی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

DATE . Mar/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top